Results 1 to 5 of 5

Thread: ~ Mujhe Amar Kardo ~

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    126,450
    Mentioned
    898 Post(s)
    Tagged
    10965 Thread(s)
    Rep Power
    21474979

    candel ~ Mujhe Amar Kardo ~

    میرے پاس سبھی کچھ ہے۔ صرف ایک میں خود اپنے پاس نہیں ہوں۔اور میں کھویا بھی کہیں نہیں ہوں لیکن میں خود کو ملا بھی نہیں ہوں۔ خود کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے عمر گزار دی۔ دل کا غم سنانے کے لیے ترستا رہا کہ کوئی تو ہو جسے کچھ سنا سکوں۔ کسی کو اپنا کہنے کے لیے ترستا رہا۔ پر کہتا کسے، سناتا کسے؟میں تو ٹھرا لوگوں کے ہجوم میں بالکل تنہا۔ رات کے اندھیرے میں چاند کو دیکھنے کی تمنا ہوئی تو کھڑکی سے جھا نکا تو چاند بھی خفا سا لگا۔ میرے دیکھتے ہی بادلوں کی اوٹ میں آ گیا۔ میں گھنٹوں اس کے انتظار میں رہا۔ پر کہاں؟ میرے تو نصیب میں تنہائی تھی۔ ایک وقت آیا خدا سے مانگتے ہوئے بھی شرمانے لگا۔ بے سبب مانگتا رہا اور وہ دیتا رہا۔ اور اب کندھوں پر ایسے جیسے سات جنموں کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہوں۔ ہاتھ کی لکیروں پر نگاہ دوڑائی تو گد مڈ لکیروں کے سوا کچھ بھی نظر نہ آیا۔ مٹھی بند کی تو آنسو قید ہو گئے۔ دل نے جس پر اعتماد کیا ہر کسی نے یقین کا گھڑا توڑا۔ کتابوں میں کبھی پڑھا تھا کہ کبھی کسی کا دل نہ توڑنا کیونکہ دل میں خدا بستا ہے۔ ایک دل کے خدا کو بچاتے بچاتے میں نے اپنے آسمان کا خدا توڑ ڈالا۔ زندگی میں محبت کے لیے گنتی کے لوگ ملے۔ وہ بھی روٹھ گئے۔ میں خوشیاں ڈھونڈنے نکلا تو اپنے ہی راستے سے بھٹک گیا۔ اس زمانے نے بہت درد دیا پھر بھی کم بخت دل نے اس دنیا سے منہ نہیں موڑا۔ ان آنکھوں نے ماتم ہوتے دیکھے، ان آنکھوں نے غربت اور افلاس کے مارے لوگ دیکھے۔ ہر طرف تنہائی ہی تنہائی ، غم ہی غم دیکھا، پر یہ دل سب سہتا رہا۔ میری جھکی ہوئی کمر، میرے سفید بال، میری آنکھوں میں سفید موتیا، میری ڈولتی ہوئی سانسیں اور بے سبب دھڑکتا ہوا دل نہ جانے کیوں ماضی کو یاد کر کے زار و قطار رونے لگا اور بس ایک ہی التجا کرنے لگا “مجھے امر کر دو“۔

  2. #2
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Dahranwala; Punjab (Pakistan)
    Age
    41
    Posts
    438
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Rep Power
    13460582

    Default Re: ~ Mujhe Amar Kardo ~

    Naaz G aap itni achhi tahreerain kahan se leti hay
    v nice
    2jfmuxg - ~ Mujhe Amar Kardo ~

  3. #3
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    126,450
    Mentioned
    898 Post(s)
    Tagged
    10965 Thread(s)
    Rep Power
    21474979

    Default Re: ~ Mujhe Amar Kardo ~

    Searching jee

  4. #4
    Join Date
    Feb 2008
    Posts
    6,287
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    337 Thread(s)
    Rep Power
    21474859

    Default Re: ~ Mujhe Amar Kardo ~

    bht khoobsurt threer ...

  5. #5
    Hijaab's Avatar
    Hijaab is offline جنوں صفت
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Canada
    Posts
    25,300
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    442 Thread(s)
    Rep Power
    11381706

    Default Re: ~ Mujhe Amar Kardo ~

    ایک دل کے خدا کو بچاتے بچاتے میں نے اپنے آسمان کا خدا توڑ ڈالا۔

    great sharing

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •