Results 1 to 4 of 4

Thread: رسولِ وحدت از علامہ سید سلیمان ندوی سے اقتباس

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Rep Power
    21474910

    Default رسولِ وحدت از علامہ سید سلیمان ندوی سے اقتباس


    سید عالم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی مجلسی عادات بے حد پاکیزہ اور مقبول تھیں۔ آپ غرباء میں رہ کر خوش ہوتے ، ہر ادنی اور اعلی کو پہلے سلام کرتے ، اگر کوئی ساتھ چلتا تو ہاتھ میں ہاتھ دے دیتے۔ بچوں کے پاس سے گزرتے تو انہیں بھی پہلے سلام کرتے ، مصافحہ کے لئے پہلے ہاتھ بڑھاتے ، کوئی چیز خواہ کس قدر بھی کم ہوتی ، اس کے کھانے میں دوستوں کو ضرور شامل فرما لیتے۔ گھوڑے پر سوار ہوتے ، تو دوسروں کو پیچھے بٹھا لیتے۔ خواہ کیسا ہی حقیر شخص دعوت دیتا ، قبول فرما لیتے۔ آپ کی زبان اور ہاتھ سے کسی کو تکلیف نہ پہنچی۔ کوئی ناگوار معاملہ پیش آ جاتا تو ہمیشہ درگزر سے کام لیتے اور معاف فرماتے۔ عیسائی اور یہودی بھی اگر کچھ تحفہ بھیجتے تو قبول فرماتے اور خود بھی انہیں تحفہ بھیجتے۔ اگر کوئی شخص پاس آ بیٹھتا تو نماز مختصر کر دیتے۔ مہمانوں کی خدمت کرتے اور ان کے لیے اپنی چادر بچھا دیتے۔ کسی کی برائی اور عیب میں شامل نہ ہوتے۔ دوستوں سے فرماتے ، میرے پاس کسی کی شکایت نہ کرو۔ میں چاہتا ہوں کہ جب دنیا سے جاوں تو میرا دل سب کی طرف سے صاف ہو۔ دوستوں کے حق صحبت کو بہت ملحوظ رکھتے۔ آپ ایک شخص کے ساتھ جنگل میں نکلے آپ نے دو مسواکیں نکالیں ، ایک سیدھی تھی اور دوسری ٹیڑھی۔ ہادی برحق صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ٹیڑھی مسواک خود لی اور سیدھی اس شخص کو دی۔ اس نے عرض کیا ، اچھی مسواک رہنے دیں۔ فرمایا "نہیں" اگر کوئی شخص ایک گھڑی بھی کسی کے ساتھ رہے تو قیامت کے دن پوچھا جائے گا کہ حق صحبت بجا لایا کہ نہیں؟
    ایک غریب آدمی مسجدِ نبوی میں جھاڑو دیا کرتا تھا۔ وہ بیمار ہوگیا تو کئی دفعہ آپ اس کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے۔ یہ شخص آدھی رات کے قریب فوت ہوا اور اسی وقت دفن کر دیا گیا۔ صبح کے وقت آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اطلاع ہوئی تو بہت ناراضگی کا اظہار فرمایا ، پھر اس کی قبر پر تشریف لے گئے اور نمازِ جنازہ ادا فرمائی۔

    رسولِ وحدت از علامہ سید سلیمان ندوی سے اقتباس

  2. #2
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    36
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Rep Power
    21474903

    Default Re: رسولِ وحدت از علامہ سید سلیمان ندوی سے اقتباس

    Subhan ALLAH

  3. #3
    Join Date
    Jan 2013
    Location
    Islamabad
    Posts
    1,031
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    4328 Thread(s)
    Rep Power
    251269

    Default Re: رسولِ وحدت از علامہ سید سلیمان ندوی سے اقتباس

    behtreen sharing

  4. #4
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Karachi/Lahore Pakistan
    Posts
    12,439
    Mentioned
    34 Post(s)
    Tagged
    9180 Thread(s)
    Rep Power
    249133

    Default Re: رسولِ وحدت از علامہ سید سلیمان ندوی سے اقتباس

    very nice sharing

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •