Results 1 to 1 of 1

Thread: تقابلی مطالعہ پروگرام

  1. #1
    Join Date
    Jan 2010
    Location
    Karachi
    Age
    39
    Posts
    329
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    43 Thread(s)
    Rep Power
    16

    Default تقابلی مطالعہ پروگرام

    محترم بھائی / بہن :
    دنیا کے کسی بھی کام میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے دو بنیادی اصول ہیں، جن میں سے ایک کو کامل وابستگی

    (Commitment)
    اوردوسرےکواستقامت
    (Consisten cy)

    کہا جاتا ہے۔اگر ان میں سے ایک بھی رہ جائے تو کامیابی حاصل کرنا مشکل ہوتی ہے۔ اگر آپ پوری کمٹمنٹ کے ساتھ چند ماہ تک روزانہ مسلسل مطالعہ کرتے رہیں گے تو انشاء اللہ بہت جلد آپ محسوس کریں گے کہ اللہ تعالی کے ساتھ آپ کا تعلق بہتر ہو رہا ہے اور آپ علمی میدان میں ترقی کرتے چلے جا رہے ہیں۔ اس پروگرام میں کامیابی سے مطالعے کے لیے آپ کو ایک اور چیز کی ضرورت ہے اور وہ ہے بے تعصبی۔ اپنے ذہن کو ہر قسم کے تعصبات سے پاک کر کے کھلے ذہن سے مطالعہ کیجیے۔ آپ کی کمٹمنٹ حق کے ساتھ ہونی چاہیے نہ کہ کسی مخصوص فرقے یا مسلک کے ساتھ۔ قرآن و سنت اور عقل عام کے جو دلائل مختلف گروہ پیش کرتے ہیں، ان کا مطالعہ کر کے موازنہ کیجیے اور پھر جو بات آپ کے ذہن کو درست لگے ، اسے مان لیجیے۔
    یہاں چند باتیں قابل توجہ ہیں۔ بہت سے بہن بھائی یہ سوچتے ہیں کہ دنیاوی کاموں سے کچھ فراغت ملے تو وہ اس جانب پوری یکسوئی سے لگیں گے۔ ایسا کبھی نہیں ہوتا کیونکہ دنیاوی کام لامحدود ہیں اور انہی کے بیچ میں سے وقت نکال کر ہمیں دین کا مطالعہ کرنا ہے۔سبھی بہن بھائیوں کو اس کام کے شروع میں بہت سی مشکلات آئیں گی۔ آپ کو ایسا محسوس ہو گا کہ کبھی آپ فیملی کے مسائل میں الجھ رہے ہیں او رکبھی دفتری یا کاروباری پریشانیاں آپ کو گھیرے میں لے رہی ہیں۔ کبھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ تنگ کر رہی ہے تو کبھی بچے ڈسٹرب کر رہے ہیں۔ یہ تمام معاملات زندگی کا حصہ ہیں لیکن جب آپ یہ کام شروع کریں گے تو ایسا محسوس ہو گا کہ شیطانی قوتیں خاص کر آپ کے لیے مسائل کھڑے کر رہی ہیں۔ کامیاب شخص وہ ہے، جو ان مسائل کے باوجود روزانہ ایک آدھ گھنٹہ اپنے معاملات کو مینج کر لے۔ شروع شروع میں آپ کو کچھ دشواری محسوس ہو گی مگر اس کے بعد معاملہ انشاء اللہ آسان ہوتا چلا جائے گا اور آپ دین اور دنیا کو آسانی سے بیلنس کر لیں گے۔
    تقابلی مطالعہ پروگرام میں مطالعے کا طریق کار بہت آسان ہے۔ چند سادہ اور آسان کام ہیں جن پر اگر آپ عمل کر لیں تو انشاء اللہ آپ بہت آسانی محسوس کریں گے۔
    رجسٹریشن فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔
    http://www.mubashirnazir.org/Courses...ion%20Form.xls
    1-نیچے دیے ہوئے لنکس سے ٹیکسٹ بکس ڈاؤن لوڈ کر لیجیے۔
    2-روزانہ ایک سبق کا مطالعہ کیجیے۔ اس کے اختتام پر دی گئی اسائن منٹس کو حل کرنے کی کوشش کیجیے۔ تفصیلی جواب لکھنے کی بجائے آپ صرف اہم نکات بھی نوٹ کر سکتے ہیں۔
    mubashirnazir100@gmail.com3-۔ دوران مطالعہ کوئی سوال ذہن میں آئے تو فور یہاں پر ای میل کیجیے۔
    4-اپنے سوالات کو روزانہ بنیادوں پر ای میل کیجیے۔ انشاء اللہ میری پوری کوشش ہو گی کہ آپ کو 24 گھنٹے میں جواب دے دوں۔ تاہم اگر بیماری یا سفر وغیرہ کی وجہ سے کوئی مجبوری ہوئی تو معذرت خواہ رہوں گا۔ چونکہ ہر بہن بھائی کی صورتحال، ذہنی سطح، مزاج اور علمی قابلیت مختلف ہوتی ہے، اس وجہ سے میری کوشش یہ ہے کہ ہر بہن بھائی کی ضرورت کے مطابق اس خدمت کو جس حد تک پرسنلائز کرنا ممکن ہو، کیا جائے۔
    5-۔ ہر جمعرات کو پراگریس رپورٹ ضرور بھیجیے۔ آپ کی پراگریس دیکھ کر میں آپ کو مزید مشورے دے سکوں گا۔ آپ اگر اجازت دیں گے تو آپ کی پراگریس کو دوسروں سے شیئر بھی کیا جائے گا تاکہ اس سے انہیں بھی ترغیب ملے۔
    اس پروگرام کے سات ماڈیولز ہیں:
    : اہل سنت، اہل تشیع اور اباضی مسلک CS01 ماڈیول
    : اہل سنت کے ذیلی مکاتب فکر ۔۔۔بریلوی، دیوبندی، اہل حدیث اور ماورائے مسلک حضرات CS02 ماڈیول
    : انکار سنت ، انکار ختم نبوت اور اسلام CS03 ماڈیول
    : فقہی مکاتب فکر ۔۔حنفی، مالکی، شافعی، حنبلی، ظاہری اور جعفری CS04 ماڈیول
    : تصوف اور اس کے ناقدین CS05 ماڈیول
    ماڈیول CS06 سیاسی، عسکری، دعوتی اور فکری تحریکیں :
    ماڈیول CS07 روایت پسندی، جدت پسندی اور معتدل جدیدیت ۔۔۔ فکری، ثقافتی،معاشی اور قانونی مسائل
    اگر آپ کے ذہنو ں میں مزید سوالات پیدا ہو رہے ہوں تو اس پروگرام سے متعلق عام پوچھے جانے والے سوالات کے لیے یہاں کلک کیجیے۔
    اگر یہاں بھی آپ کو کسی سوال کا جواب نہ ملے تو مصنف کو بلا تکلف ای میل کیجیے۔
    اللہ تعالی آپ کی مشکلات کو آسان کرے۔ میرے لیے بھی دعاؤں کی درخواست ہے۔
    والسلام محمد مبشر نذیر
    mubashirnazir100@gmail.com

    تفصیلی مضامین کی فہرست یہاں دیکھ سکتے ہیں:
    تقابلی مطالعہ پروگرام کے تفصیلی مضامین
    ایڈمیشن کی شرائط اور کورس کا طریقہ کار
    اس کورس کا مقصد آپ کو ذاتی سطح پر (Personalized) تعلیمی خدمت فراہم کرنا ہے۔ ایڈمیشن کا طریقہ کار بالکل سادہ ہے۔ نیچے دیے ہوئے لنک سے رجسٹریشن فارم ڈاؤن لوڈ کر کے mubashirnazir100@gmail.com پر بھیج دیجیے۔ آپ کو کورس بکس اور متعلقہ استاذ کا ای میل ایڈریس فراہم کر دیا جائے گا۔ روزانہ بنیادوں پر آپ کو ایک سبق کا از خود مطالعہ کرنا ہو گا اور اس ضمن میں جو سوالات پیدا ہوں، انہیں بذریعہ ای میل اپنے استاذ کے سامنے پیش کرنا ہو گا۔ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو آپ بذریعہ Skype یا Gmail آن لائن رابطہ کر کے بھی اپنے سوالات ڈسکس کر سکیں گے۔ آپ کا استاذ سے ون ٹو ون تعلق اس کورس میں نہایت ہی اہمیت کا حامل ہو گا۔
    ہر ہفتے، آپ کو ایک پراگریس رپورٹ بھیجنا ہو گی جس میں اس ہفتے میں کیے گئے مطالعے کی تفاصیل فراہم کرنا ہوں گی۔ جیسے ہی آپ ایک ماڈیول ختم کریں گے، ایک مختصر سا امتحان لیا جائے گا جس کے بعد آپ اگلے ماڈیول کا آغاز کریں گے۔
    پروگرام کی فیس
    اس پروگرام میں شرکت کی فیس یہ ہے کہ آپ جو رقم ہر ماہ آسانی سے نکال سکیں، وہ آپ اپنے قریب کسی ایسے ضرورت مند شخص کو ادا کریں گے، جو کہ پیشہ ور بھکاری نہ ہو بلکہ محنت و مشقت کرتا ہو مگر اس کے اخراجات پورے نہ ہو پاتے ہوں۔ اپنی پراگریس رپورٹ میں ہر ماہ آپ یہ کنفرمیشن دیں گے کہ آپ نے فیس ادا کر دی ہے۔ اگر آپ فیس ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
    Last edited by TariqRaheel; 20-02-2013 at 10:15 PM.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •