جب آپ منفی خیالات میں گھرے ہوئے ہوں اور مستقبل تاریک نظر آئے تو آپ جس مقام پر ہوں وہاں سے نکل کر باہر کھلی فضا میں آ جائیں۔ اور کھلی جگہ پر آ کر دونوں پاؤں کے درمیان ڈیڑھ فٹ کا فاصلہ رکھیں۔
کندھے پیچھے رکھتے ہوئے سینہ آگے نکال کر اور ٹھوڑی اوپر اٹھا کر آنکھیں آسمان کے ساتھ ملا کر ایک بہت ہی گہرا سانس لیں۔ اور پھر اس گہرے سانس کو روک کر یہ کہیں

"میرا اللہ مجھے طاقت عطا کرتا ہے اور میں طاقتور ہوں"

(زاویہ دوم سے اقتباس)