Results 1 to 2 of 2

Thread: میں لوگوں میں فساد بھڑکانے کو برا سمجھتا ہوں

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,881
    Mentioned
    108 Post(s)
    Tagged
    8578 Thread(s)
    Rep Power
    21475005

    candel میں لوگوں میں فساد بھڑکانے کو برا سمجھتا ہوں

    قبیلہ بنوزریق کے یہودیوں میں سے لبید بن اعصم نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم پر جادو کردیا تو ( جادو کے اثر سے) رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کو یہ خیال آتا کہ میں یہ کام کر رہا ہوں حالانکہ آپ وہ کام نہیں کر رہے ہوتے تھے۔ حتیٰ کہ ایک دن رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے دعا کی، پھر دوبارہ دعا کی، پھر تیسری بار دعا کی، پھر فرمایاکہ اے عائشہ رضی اللہ عنھا ، کیا تمہیں معلوم نہیں کہ جو کچھ میں نے اللہ تعالیٰ سے پوچھا تھا وہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بتلادیا ہے۔ میرے پاس 2 آدمی آئے ان میں سے ایک میرے سرہانے بیٹھ گیا اور دوسرا میرے پیروں کی جانب بیٹھ گیا جو شخص میرے سرہانے بیٹھا تھا اس نے پیروں کی جانب بیٹھنے والے سے پوچھا کہ اس شخص کو کیا تکلیف ہے؟دوسرے نے کہا کہ ان پر جادو کیا گیا ہے۔ پہلے نے کہا کس نے جادو کیا ہے ؟ دوسرے نے کہا کہ لبید بن اعصم (یہودی) نے، پہلے نے کہا کہ کس چیز میں جادو کیا ہے؟ دوسرے نے کہا کنگھی اور کنگھی سے جھڑنے والے بالوں میں کھجور کے خوشہ کے غلاف میں، پہلے نے کہاکہ یہ چیزیں کہاں ہیں ؟ دوسرے نے کہا ذی اروان کے کنوئیں میں۔
    رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم اپنے چند اصحاب کے ساتھ اس کنوئیں پر گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے وہ واقعہ بیان کرتے ہوئے فرمایا:۔’’اے عائشہ ، اللہ کی قسم، اس کنوئیں کا پانی مہندی کی طرح سرخ تھا اور وہاں(کنویں کے گرد) کھجور کے درخت شیاطین کے سر کی طرح تھے ‘‘۔ میں نے کہا:۔’’اے اللہ کے رسول،آپ نے اس کو جلا کیوں نہ د یا؟ ‘‘۔ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:۔ ’’نہیں اللہ تعالیٰ نے مجھے اچھا کردیا۔ میں لوگوں میں فساد بھڑکانے کو برا سمجھتا ہوں اس لئے میں نے اس کو دفن کرنے کا حکم دیا ۔‘‘
    ( صحیح مسلم شریف حدیث 681 )
    {وضاحت : نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم پر جا د و اس وقت ہوا جب قرآن کریم کی آخری 2 سورتیں ( سورت الفلق اور سورت الناس) نازل نہیں ہوئیں تھیں ۔جب یہ نازل ہوئیں آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے ان کی ایک ایک آیت کو پڑھنا شروع کیا تو جا د و ککی گانٹھیں کھلتی گئیںاور پھرآپ صلی اللہ علیہ و سلم نے صبح و شام یہ 2 سورتیں وظیفہ میں شامل کرلیں۔ اس کے بعد کبھی بھی جادو کا اثر نہ ہوا۔ آپ بھی صبح و شام یہ و ظیفہ پابندی سے پڑھیں تاکہ جادو سے محفوظ رہیں۔ بِاِذْنِ اﷲِ تَعَالیٰ}

  2. #2
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Karachi/Lahore Pakistan
    Posts
    12,439
    Mentioned
    34 Post(s)
    Tagged
    9180 Thread(s)
    Rep Power
    249133

    Default Re: میں لوگوں میں فساد بھڑکانے کو برا سمجھتا ہوں

    jazaka Allah khair

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •