رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:۔’’ابلیس کا تخت پانی پر ہے۔ وہاں سے وہ اپنے لشکر روانہ کرتا ہے۔ اس کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ شیطان وہ ہوتا ہے جو سب سے زیادہ لوگوں میں فتنہ ڈالتا ہے، اس کے لشکر میں سے ایک آکر کہتاہے میں نے ایسا ایسا کیا ہے ۔ وہ کہتا ہے تم نے کچھ بھی نہیں کیا۔ پھر ان میں سے ایک آکر کہتاہے میں نے ایک میاں بیوی کے درمیان جھگڑا کرادیا ہے، وہ اس کو اپنے قریب کرکے کہتا ہے ہاں ،تم نے بہت اچھا کام کیا ہے اور اس کو گلے لگالیتا ہے ‘‘۔ (عن جابر رضی اللہ عنہ صحیح مسلم حدیث )
{وضاحت : میاں بیوی میں اختلاف پیدا کرنا شیطان کے نزدیک سب سے بہتر کام اس لئے ہے کہ ان کے اختلافات سے صرف 2 انسانوں ہی کے درمیان نہیں بلکہ 2 خاندانوں کے درمیان ہوجاتے ہیں جس کے نتائج بہت ہی برے نکلتے ہیں مثلاً طلاق وغیرہ۔ لہٰذا میاں بیوی کو ایسے موقع پر اَ عُوْ ذُ بِا للّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بار بار پڑھنا چاہیئے}