درویش کے لئے گدڑی پہننے کے لئے کچھ شرائط ہیں. وہ یہ ہیں کہ وہ آسانی و فراغت کے خیال سے تیار کرے اور جب تک اصل کپڑا سالم رہے اس میں پیوند نہ لگائے. اور جب کہیں سے پھٹ جائے تو پیوند لگاتا جائے. پیوند لگانے کی سلسلے میں مشائخ طریقت کے دو قعل ہیں. ایک یہ کہ پیوند لگانے میں ترتیب و آرائش کا خیال نہیں رکھنا چاہے بلکہ جہاں سے بھی سوئی نکلے سیتا چلے جائے اس میں تکلف نہ کرے. اور دوسرا قعل یہ ہے کہ پیوند لگانے میں ترتیب و درستگی کا خیال رکھنا شرط ہے تا کہ مناسبت برقرار رہے. اور اسے بہ تکلف درست کرنا بھی فقر کے معاملات سے تعلق رکھتا ہے. اور معاملات کا صحیح رکھنا صحت اصل کی دلیل ہے.
[حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری - رحمتہ الله علیہ]