Results 1 to 5 of 5

Thread: Ajeeb Pagal Si Larki

  1. #1
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    Jadoo Nagri
    Posts
    19,712
    Mentioned
    198 Post(s)
    Tagged
    8340 Thread(s)
    Rep Power
    21474869

    candel Ajeeb Pagal Si Larki

    عجب پاگل سی لڑکی ہے

    مجھے ہر خط میں لکھتی ہے
    مجھے تم یاد کرتے ہو؟تمہیں میں یاد آتی ہو
    میری باتیں ستاتی ہیں
    میری نیندیں جگاتی ہیں
    میری آنکھیں رُلاتی ہیں
    دسمبر کی سُنہری دھوپ میں اب بھی ٹہلتے ہو
    کسی خاموش رستے سے کوئی آواز آتی ہے؟
    ٹھٹرتی سرد راتوں میں تم اب بھی چھت پر جاتے ہو
    فلک کے سب ستاروں کو میری باتیں سُناتے ہو
    کتابوں سے تمہارے عشق میں کوئی کمی آئی
    یا میری یاد کی شدت سے آنکھوں میں نمی آئی
    عجب پاگل سی لڑکی ہے
    مجھے ہر خط میں لکھتی ہے
    جواباََ اُس کو لکھتا ہوں
    میری مصروفیت دیکھو
    سØ+ر سے شام آفس میں چراغ عمر جلتا ہے
    پھر اس کے بعد دُنیا کی کئی مجبوریاں پاؤں میں بیڑیاں ڈالے رکھتی ہیں
    مجھے بے فکر چاہت سے بھرے سپنے نہیں دکھتے
    ٹہلنے، جاگنے،رونے کی فُرصت نہیں ملتی
    ستاروں سے ملے عرصہ ہوا ناراض ہوں شاید
    کتابوں سے شغف میرا ابھی ویسے ہی قائم ہے
    بس اب اتنا ہوا ہے میں انہیں عرصہ میں پڑھتا ہوں
    تمہیں کس نے کہا پگلی تمہیں میں یاد کرتا ہوں؟
    کہ میں خود کو بھلانے کی مسلسل جُستجو میں ہوں
    مگر یہ جُستجومیری بہت ناکام رہتی ہے
    میرے دن رات میں اب بھی تمہاری شام رہتی ہے
    میرے لفظوں کی ہر مالا تمہارے نام رہتی ہے
    تمہیں کس نے کہا پگلی مجھے تم یاد آتی ہو؟
    پرانی بات ہے جو لوگ اکثر گُنگناتے ہیں
    انہیں ہم یاد کرتے ہیں جنہیں ہم بھول جاتے ہیں
    عجب پاگل سی لڑکی ہے
    میری مصروفیت دیکھو
    تمہیں دل سے بھلاؤں تو تمہاری یاد آئے نا
    تمیں دل سے بھلانے کی مجھے فرصت نہیں ملتی
    اور اس مصروف جیون میں
    تمہارے خط کا ایک جملہ
    تمہیں میں یاد آتی ہوں
    میری چاہت کی شدت میں کمی ہونے نہیں دیتا
    بہت راتیں جگاتا ہے مجھے سونے نہیں دیتا
    سو اگلے بار اپنے خط میں یہ جملہ نہیں لکھنا
    عجیب پاگل سی لڑکی ہے ، مجھے پھر بھی یہ کہتی ہے
    مجھے تم یاد کرتے ہو ! تمہیں میں یاد آتی ہوں؟


  2. #2
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Karachi/Lahore Pakistan
    Posts
    12,439
    Mentioned
    34 Post(s)
    Tagged
    9180 Thread(s)
    Rep Power
    249133

    Default Re: Ajeeb Pagal Si Larki

    super poetry

  3. #3
    Join Date
    Oct 2012
    Location
    pakistan
    Posts
    7,699
    Mentioned
    27 Post(s)
    Tagged
    9035 Thread(s)
    Rep Power
    463877

    Default Re: Ajeeb Pagal Si Larki


    i like it
    IMG 132418151178424 zpsa2d0c6e0 - Ajeeb Pagal Si Larki

  4. #4
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    k, s, a
    Posts
    14,630
    Mentioned
    215 Post(s)
    Tagged
    10287 Thread(s)
    Rep Power
    1503272

    Default Re: Ajeeb Pagal Si Larki

    Of maleha Kahan sey dhund Ker lati ho itni payri si shairi k dad k ley lafez nahi milty
    Awesome beautiful good one or or or I have no words speechless poetry

  5. #5
    Join Date
    Feb 2009
    Location
    City Of Light
    Posts
    26,767
    Mentioned
    144 Post(s)
    Tagged
    10310 Thread(s)
    Rep Power
    21474878

    Default Re: Ajeeb Pagal Si Larki

    zabardast



    3297731y763i7owcz zps9ed156a3 - Ajeeb Pagal Si Larki

    MAY OUR COUNTRY PROGRESS IN EVERYWHERE AND IN EVERYTHING SO THAT THE WHOLE WORLD SHOULD HAVE PROUD ON US
    PAKISTAN ZINDABAD











Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •