**طلسم**

یہ خاموشی ہے کیا
چاروں طرف کیسا ہے سناٹا
گلی--- لمبی گلی
اور چارسو اک ہو کا عالم ہے
گلی کے موڑ سے اس موڑ تک
کوئی صدا ، کوئی بھی آہٹ تک نہیں آتی
سراغ دل سفر کے فرش پا انداز میں گم ہے
محبت دستکیں دیتی ہوئی آواز میں گم ہے