ٹیلی نار نے انتہائی خاموشی کے ساتھ تقریباً ہر ٹاک شاک پیکیجز کے نرخوں کو یا تو بڑھا دیا ہے یا پھر انہیں اپنی فہرست ہی سے خارج کر دیا ہے۔
مثال کے طور پر ٹاک شاک اے1، ٹاک شاک 30 سیکنڈ پیکیج اور متعدد دیگر فہرست میں شامل ہی نہیں۔ اسی طرح ٹاک شاک 63 پیکیج کے لیے نرخ اب 75 پیسہ فی 30 سیکنڈز ہیں، جبکہ پورا پاکستان 24 گھنٹہ آفر کے اب 15روپے جمع ٹیکس چارج کیے جا رہے ہیں۔
ٹاک شاک اکنامی پرائس پلان نرخ اب تبدیل کر کے 1.8 روپے فی منٹ (آن نیٹ اور آف نیٹ دونوں کے لیے) ہیں۔
ایس ایم ایس کے ڈیفالٹ ریٹ کو تبدیل کر کے 1.50 روپے فی ایس ایم ایس کر دیا گیا ہے جبکہ ایس ایم ایس بنڈلوں کے نرخ بھی بڑھا دیے گئے ہیں:بنڈل ٹائپ نئی قیمت ایس ایم اسی کی تعداد
ڈیلی بنڈل 3.5 روپے 150
ویکلی بنڈل 6 روپے 175
15 دن بنڈل 1 12 روپے 400
15 دن بنڈل 2 32 روپے 1500
ٹاک شاک وائس بنڈلز میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں، اور ان کے نئے نرخ مندرجہ ذیل ہوں گے:وائس بنڈل سبسکرپشن کی پرانی قیمت سبسکرپشن کی نئی قیمت
آف نیٹ بنڈل 7 روپے 10 روپے
وائس + ایس ایم ایس آفر 5 روپے 7 روپے
24 گھنٹے کسی بھی نیٹ ورک پر آفر 7 روپے 10 روپے
مفت منٹ آفر بنڈل 1 7 روپے 10 روپے
مفت منٹ آفر بنڈل 2 15 روپے 18 روپے
نرخوں میں یہ تبدیلی بالکل ویسی ہے جس کی جانب ہم نے پہلے اشارہ کیا تھا۔ دیگر آپریٹرز بھی ٹیلی نار کے نقش قدم پر چلیں گے