ت اس لئے شادی کرتی ہے کہ تعریف کرنے کے لئے ایک بندہ مل جائے -
اور مرد اس لئے شادی کرتا ہے کہ تعریف کے بغیر عورت مل جائے -

بڑی عمر کی عورت سے شادی کر کے آپ دنیاکے ان خوش نصیب خاوندوں میں سے ہونگے جن کی ساس نہیں ہوتی -
ورنہ جب تک سانس تب تک ساس !

پھر آپ Ú©Ùˆ بیوی کا Ø+Ú©Ù… مانتے ہوئی شرم بھی نہیں آئے Ú¯ÛŒ کیونکہ Ø+Ú©Ù… ہے بڑوں Ú©ÛŒ Ø+Ú©Ù… عدولی نہ کرو -
وہ صبØ+ جلدی اٹھی Ú¯ÛŒ کہیں آپ اسے بغیر میک اپ Ú©Û’ نہ دیکھ لیں -

وہ اگر آپ کا مقابلہ کریگی بھی تو سابقہ شوہر سے ، جب کہ چھوٹی عمر کی بیوی تو آئندہ شوہر سے کرے گی -

دنیا کی وہ عورت جسے آپ ساری زندگی متاثر نہیں کر سکتے وہ بیوی ہے - اور وہ عورت جسے آپ چند منٹوں میں متاثر کر سکتے ہیں وہ بھی بیوی ہے مگر دوسرے کی -

ویسے شاعروں کو ضرور شادی کرنی چاہیے اگر بیوی اچھی مل گئی تو زندگی اچھی ہو جائے گی اور بیوی اچھی نہ ملی تو شاعری اچھی ہو جائے گی -

شادی ضرور کریں اور بڑی عمر کی عورت سے کریں یا تو وہ گھر کو جنت بنا دیگی یا آپ کو جنّتی -

(از ڈاکٹر یونس بٹ " شیطانیاں ")