سنت نبویہﷺ سے اقوال زریں
" ہمیشہ کیے جانے والے اعمال اللہ تعالی کومحبوب ترین اعمال ہیں اگرچہ وہ تھوڑا ہی ہو "
" اللہ تعالی کی محبوب ترین جگہ مساجد ہیں "
" اللہ تعالی کی مبغوض ترین جگہ بازارہيں "
" اللہ تعالی کووہ کھانا محبوب ہے جس پرہاتھ زیادہ ہوں " یعنی کھانےوالے زیادہ ہوں ۔
" اللہ تعالی کوبندے کی محبوب ترین کلام سبحان اللہ وبحمدہ ہے "
" لوگوں میں سے اللہ کومحبوب ترین وہ ہے جولوگوں کوسب سے زياد...ہ نفع دے "
" اللہ تعالی کومحبوب ترین عمل مسلمان کوحاصل ہونے والی خوشی ہے "
" جوغصہ سے باز رہتا ہے اللہ تعالی اس کے عیوب کی پردہ پوشی کرتا ہے "
" برااخلاق اعمال کواس طرح خراب کرتا ہے جس طرح سرکہ شہد کو "
" اللہ تعالی کومحبوب ترین اخلاق حسنہ کامالک شخص ہے "
" دنیا سے بچ کررہو کیونکہ یہ سبزباغ ہے "
" اپنی زبان کی حفاظت کرو "
" مونچھیں کٹاؤ اورداڑھی بڑھاؤ "
" امانت والے کی امانت واپس کرو "
" اپنے خائن سے خیانت مت کرو "
" اللہ تعالی سے قبولیت کے یقین کے ساتھ دعامانگو "