ستاروں Ú©ÛŒ گذر گاہیں ماپنے Ú©Û’ بجائے ہم اس اØ+سان کا جائزہ لیں جو ہم پر کیا گیا ہے Û”

اس وسعت کا اØ+ساس کریں جو ہمیں عطا ہوئی ØŒ
اس تعلق کا شکر ادا کریں جو ہمیں نصیب ہوا ۔

انوکھا ، نرالا ، وسیع تعلق ۔

اصل وسعت یہی وسعت ہے ۔

اپنی ہستی اور اس کا مدعا سمجھنا اپنے خالق کو پہچاننا ۔

اپنے رازق سے با خبر رہنا ۔

اپنے ہونے سے آشنا ہونا اور اپنے نہ ہونے سے قبل از وقت آگاہ ہونا ۔

باقی سب وسعتیں Ø+جاب ہیں Û”

قابلِ دریافت اور قابلِ عزت صرف وسعت انسان ہے ۔
وسعت قلب ہے ۔

وسعت زمین و افلاک اپنی جگہ لیکن وسعتِ دل کی کیا بات ہے ۔

جس میں وسعتیں پیدا کرنے والے وسیع عرش و کرسی رکھنے والے خالق کا وسیع جلوہ سما سکتا ہے ۔

دلِ بینا پر باقی سب وسعتیں اور فاصلے نثار ØŒ یہی ہے Ø+اصلِ ہستی اور یہی ہے مدعائے Ø+یات Û”

واصف علی واصف " Ø+رف Ø+رف Ø+قیقت " سے اقتباس