Results 1 to 3 of 3

Thread: خدائی فیصلوں پر راضی

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Rep Power
    21474910

    Default خدائی فیصلوں پر راضی




    سونے کی ان پتریوں کو نہیں دیکھتا جو بکھری ہوئی ہوتی ہیں ۔

    ان کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی وہ دست بدست پھرتی ہیں ۔

    دن کو یہاں اور رات کو وہاں ۔

    کبھی عطر فروشوں کے ہاتھ میں اور کبھی سبزی والوں کے پاس ۔

    کبھی قصابوں کی جیب میں اور کبھی انگریزوں کے پاس ۔

    کبھی روغن بیچنے والوں کے ہاتھ میں اور کبھی خاکروبوں کے پاس ۔

    کبھی جوہریوں کے پاس اور کبھی ذلیل پیشہ کسی فرد کے پاس ۔

    پھر یہ پتریان اکٹھی کر لی جاتی ہیں ۔ سنار انہیں بھٹی میں ڈال دیتا ہے ۔ اور آگ کی تپش سے وہ پگھل جاتی ہیں ۔ پھر ان پگھلی ہوئی پتریوں کو نکالا جاتا ہے انہیں کوٹ کر نرم کیا جاتا ہے اور اس سے زیور بنا دیا جاتا ہے ۔

    پھر اس زیور کو پالش کر کے خوشبو لگا کر بہترین جگہ احتیاط سے رکھا جاتا ہے ۔

    ان کی قیمت اور حیثیت بڑھ جاتی ہے ۔

    سو جس الماری یا صندوق مین یہ زیور ہو اسے تالا لگا دیا جاتا ہے ۔

    پھر یہی زیور دلہنوں کے گلے کی زینت بنتا ہے ۔

    اس زیور کی بڑی تکریم ہوتی ہے ۔

    ایسا بھی ہوتا ہے کہ یہ زیور بادشاہ کی دلہن کے گلے کی زینت بنتا ہے ۔

    سونے کی پتریوں کو لوگوں کے ہاتھوں سے نکل کر بادشاہ کے حرم تک پہنچنے کے لیے کتنے مدارج طے کرنا پڑے ۔

    یہ صرف اسی وقت ممکن ہوا جب اسی بھٹی میں پگھلایا گیا اور ضرب لگا کر اسے نرم کیا گیا ۔

    اے بندہ مؤمن تیرا معاملا بھی ایسا ہے ۔

    اگر تو خدائی فیصلوں پر راضی رہا اور اللہ تعالیٰ تیرے اندر جو تصّرف کر رہا ہے اس پر تو صبر کرے گا تو اسی دنیا میں اپنے مولا کا قرب پائے گا ۔

    علم و معرفت اور اسرار و حقائق کی نعمت سے سرفراز ہوگا ۔

    اور آخرت میں انبیاء ، صدیقین، شھداء اور صالحین کے ساتھ سلامتی کے گھر میں رہائش پزیر ہوگا ۔

    حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ ترجمہ ظفر اقبال کلیار
    آدابِ سلوک صفحہ 102

  2. #2
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,881
    Mentioned
    108 Post(s)
    Tagged
    8578 Thread(s)
    Rep Power
    21475005

    Default Re: خدائی فیصلوں پر راضی

    Jazak ALLAH Khair

  3. #3
    Join Date
    Dec 2010
    Location
    Jinzhou, Liaoning, China, Madinah Saudi Arabia
    Posts
    12,430
    Mentioned
    91 Post(s)
    Tagged
    7849 Thread(s)
    Rep Power
    895529

    Default Re: خدائی فیصلوں پر راضی

    Jazak ALLAH Khair

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •