Mango Kulfi
اشیاﺀ یا اجزاﺀ
- ڈبل روٹی دو سلائس
- ایواپوریٹڈ مٍلک ایک ٹٍن (ٹھنڈا)
- کنڈنس مٍلک ایک ٹٍن
- کھویا ایک کپ
- کریم ایک کپ
- مینگو پیوری ایک کپ
- الائچی پاؤڈر حسب ضرورت
- گلاب کا عرق تین کھانے کے چمچ
- مینگو کیوب آدھا کپ
ترکیب
- پہلے بلینڈر میں ڈبل روٹی،کنڈنس مٍلک، کھویا ، کریم ، مینگو پیوری ،الائچی پاؤڈر اور گلاب کا عرق ڈال کر بلینڈ کرلیں۔
- اب اس میں ایواپوریٹڈ مٍلک شامل کرکے تھوڑا بلینڈ کریں۔
- پھر اس میں مینگو کیوب شامل کرکے قلفی کے سانچے میں ڈال دیں۔
- اسے فریج میں رکھ کے ٹھنڈا کریں اور جم جانے پر سرو کریں۔