nice
کیاصباکوچہ دلدار سے توآتی ہے
مجھ کواپنے دل گم گشتہ کی بوآتی ہے
صاف ہے سینہ ہمارا کہ نہ دل ہے نہ جگر
کیاصفائی تجھے اے آئینہ روآتی ہے
نہ کیاتونے کبھی غیر کاشکوہ ہم سے
بات کہنے ہی میں اے عربدہ جوآتی ہے
ہورساآہ توکیاجانے کہاں تک پہنچے
نارسائی میں تویہ عرش کوچھوآتی ہے
تیری تلوار نے بھی چال اُڑائی تیری
کھینچ کے آتی ہے یہ جب تابہ گلو آتی ہے
دشمنی ختم ہوئی ایک وفادشمن پر
دوستی تجھ کو تواے میرے عدوآتی ہے
تلخیِ موت کو فرہادکی وہ کیاجانے
مُنہ سے شیریں کے ابھی دودھ کی بوآتی ہے
یادآجاتی ہے وہ چین جبیں دیکھ کے موج
لہر سی دل میں ہمارے لب جوآتی ہے
شجر خشک توہرسال ہرے ہوتے ہیں
جاکراے عمر جوانی کہیں توآتی ہے
دل اگرصاف نہ ہوپاک نہ ہوگا انسان
یوں توابلیس کوبھی شرط وضوآتی ہے
جانتاہوں کہ یہی دشمن جان ہے میرا
اُس کے خنجرسے مجھے خون کی بو آتی ہے
محفل یارمیں اے داغ سواحسرت کے
کب ہمیں کیفیت جام وسبوآتی ہے
Last edited by sarfraz_qamar; 19-07-2013 at 02:56 AM.
تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا
nice
nyc sharing
mera siggy koun uraa le gaya....
nice
ahaa zbrdast
Ik Muhabbat ko amar karna tha.....
to ye socha k ..... ab bichar jaye..!!!!