نہ وعدہ ہے کوئی تم سے ....
رشتہ نبھانے کا !!
نہ کوئی اور دل میں تہیہ یا ارادہ ہے !!
کئی دن سے مگر دل میں .....
عجب الجھن سی رہتی ہے ....!
... نہ تم اس داستان کے سرسری سے کردار ہو ....!
نہ قصہ اتنا سادہ ہے !
تعلق جو میں سمجھا تھا .......
کہیں اس سے زیادہ ہے.......!!!