رمضان کے اعمال
1 روزہ رکھنا [البقرہ ۱۸۵]۔
2 بہت زیادہ قرآن کریم کی تلاوت کرنا۔
3 بہت زیادہ صدقہ و خیرات کرنا [بخاری ۶، مسلم ۲۳۰۸]۔
4 ہر دن تراویح کا اہتمام کرنا اس سے پچھلے گناہ معاف ہونگے [بخاری ۳۷، مسلم ۷۵۹]، ترایح کا باجماعت اہتمام کرنا ساری رات تہجد ادا کرنے کے برابر اجر ہے [ابوداود ۱۳۷۵، ترمذی ۸۰۶]۔
... 5 روزہ داروں کو افطار کروانا روزہ رکھنے کے برابر اجر ہے۔ [ترمذی ۸۰۷، ابن ماجہ ۱۷۴۶]۔
6 لیلۃ القدر کو پانے کے لئے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں جاگ کر بہت زیادہ عبادت کرنا [بخاری ۲۰۲۴، مسلم ۱۱۷۴]۔
7 اس ماہ میں عمرہ کرنے کا ثواب حج کے برابر ہے [مسلم ۱۲۵۶]۔
8 پورے رمضان میں بالعموم نیکیوں میں محنت اور برائیوں سے اجتناب کرنا کیونکہ جنت و رحمت کے دروازے اس ماہ میں کھولے جاتے ہیں
بالخصوص فرشتہ نازل ہوکر نیکی کی طرف آگے بڑھنے کی دعوت دیتا ہے [ترمذی ۶۸۲]، خاص کر آخری عشرے میں اپنی ساری محنت عبادت کے لئے مخصوص کردی جائے
کیونکہ نبی کریم صلى الله عليه وسلم کی سنت ہے: آپ آخری عشرہ میں جس قدر محنت کرتے {عبادت کے لئے کمر کس لیتے} اس قدر دوسرے دنوں میں نہ کرتے۔
[مسلم ۱۱۷۵]۔