Quote Originally Posted by naz View Post
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، جو شخص 6 صفات کو اپنے اندر پیدا کر لے،اس کو جنت حاصل کرنے اور جہنم سے بچنے کے لئے محنت نہیں کرنی پڑے گی۔

١، اللہ تعالی کو پہچان کر اس کی اطاعت کرے
٢، شیطان کو پہچان کر اس کی نافرمانی کرے
٣، آخرت کو پہچان کر اس کی طلب میں لگ جائے
٤، دنیا کو پہچان کر اس سے کنارہ کش ہو جائے
٥، حق کو پہچان کر اس کی اتباع کرے
٦، باطل کو پہچان کر اس سے اجتناب کرے

مزید ارشاد فرماتے ہیں، 6 چیزیں (حقیقت میں بہت بڑی) نعمتیں ہیں:
١، دین اسلام
٢، قرآن مجید
٣، نبی کریم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم
٤، عافیت
٥، پردہ پوشی
٦، لوگوں سے بے نیازی