-
→ Social Network & Women ←
یہ تحریر خاص ان کے لیے جو خواتین کی حدود و قیود سے نا واقف ہیں
سوال۔ اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ عورت کا مرد سے بات کرنا جائز نہیں؟ جب ان سے سوال کیا جائے کہ قرآنی آیت یا حدیث سے واضع کر دیں تو وہ بحث میں آ جاتے ہیں اور کہتے ہیں آپ دکھا دیں جس میں اجازت ہو۔ انہیں معلوم ہوتا نہیں لیکن دین میں اتنی بڑی بات شامل کر دیتے ہیں عورت یا مرد کی حدود و قیود کا کامل علم ایک دو آیات رٹ لینے سے واضع نہیں ہوتا۔
♣1۔ عورت کو قرآن پاک میں دوستی سے منع کیا گیا ہے ♣
عورت کو مرد 'غیر محارم' سے دوستی کی اجازت نہیں کیونکہ قرآن پاک میں واضع احاکامت موجود
القرآن:- قیدِ نکاح میں آنے والی ہوں نہ بدکاری کرنے والی ہوں اور نہ درپردہ آشنائی کرنے والی ہوں
سورہ 5 سورہ 4 سورہ النساء آیت 25
♠ عورت اگر دوستی کر رہی تو غلط کر رہی ہے لیکن اس آیت کا یہ مطلب لینا بات چیت کرنا غلط ہے تو درست نہیں۔ ♠
♣ 2، عورت کو اپنا سنگھار دکھانے کی اجازت نہیں ♣
القرآن:- اور آپ مومن عورتوں سے فرما دیں کہ وہ (بھی) اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیا کریں اور اپنی آرائش و زیبائش کو ظاہر نہ کیا کریں سوائے (اسی حصہ) کے جو اس میں سے خود ظاہر ہوتا ہے اور وہ اپنے سروں پر اوڑھے ہوئے دوپٹے (اور چادریں) اپنے گریبانوں اور سینوں پر (بھی) ڈالے رہا کریں اور وہ اپنے بناؤ سنگھار کو (کسی پر) ظاہر نہ کیا کریں سوائے اپنے شوہروں کے یا اپنے باپ دادا یا اپنے شوہروں کے باپ دادا کے یا اپنے بیٹوں یا اپنے شوہروں کے بیٹوں کے یا اپنے بھائیوں یا اپنے بھتیجوں یا اپنے بھانجوں کے یا اپنی (ہم مذہب، مسلمان) عورتوں یا اپنی مملوکہ باندیوں کے یا مردوں میں سے وہ خدمت گار جو خواہش و شہوت سے خالی ہوں یا وہ بچے جو (کم سِنی کے باعث ابھی) عورتوں کی پردہ والی چیزوں سے آگاہ نہیں ہوئے (یہ بھی مستثنٰی ہیں) اور نہ (چلتے ہوئے) اپنے پاؤں (زمین پر اس طرح) مارا کریں کہ (پیروں کی جھنکار سے) ان کا وہ سنگھار معلوم ہو جائے جسے وہ (حکمِ شریعت سے) پوشیدہ کئے ہوئے ہیں، اور تم سب کے سب اللہ کے حضور توبہ کرو اے مومنو! تاکہ تم (ان احکام پر عمل پیرا ہو کر) فلاح پا جاؤ
پارہ 18 سورہ 24 سورہ النور آیت 31
♠ عورت کو اپنا سنگھار چھپانے کا حکم ہے اور مقابل مرد ہو تو نگاہیں جھکانے کا حکم سوشل میڈیا میں عورت کو نا تو آپ لائیو ویب کیم میں دیکھ سکتے ہو نہ اسکی آواز سن سکتے ہیں اگر صرف لفظوں کی حد تک بات ہے تو آپ ایک کتاب بھی پڑھتے ہیں لفظؤں کو پڑھتے ہیں
اگر عورت بے پردہ ہے فونک یا وائس چیٹ کریں غلط کرتی ہیں۔ ♠
Last edited by Mehru Bhatti; 07-08-2013 at 02:39 PM.
-
Photobucket
• خواتین کے مردوں سے بات چیت کرنے کے حوالے سے •
ارشاد الہی ہے
اور اہلِ ایمان مرد اور اہلِ ایمان عورتیں ایک دوسرے کے رفیق و مددگار ہیں۔ وہ اچھی باتوں کا حکم دیتے ہیں اور بری باتوں سے روکتے ہیں
سورہ 9 سورہ التوبہ آیت 71
♣ جب قرآن پاک میں یہ بات واضع کہ وہ برائی سے روکیں اچھائی کا حکم دیں تو ہم کون ہوتے روکنے والے؟
ہاں اسلام میں دوستی ، والدین کی نافرمانی، بے حیائی پر منبی باتیں کرنا منع ہے۔۔ اگر کوئی عورت ٹائم پاس کے لیے بات کرے ہنسی ٹھٹول کرے تو غلط کر رہی ہے۔ ♣
-
-
• کہا جاتا ہے عورت کو گھر میں رکھو پڑھاؤ نہیں کہیں باہر مت بھیجو کیونکہ قرآن پاک میں عورت کو یہ حکم ہے •
اور اپنے گھروں میں ٹھہری رہو اور بے پردہ نہ رہو جیسے اگلی جاہلیت کی بے پردگی اور نماز قائم رکھو اور زکٰوۃ دو اور اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانو اللہ تو یہی چاہتا ہے اے نبی کے گھر والو کہ تم سے ہر ناپاکی دور فرما دے اور تمہیں پاک کر کے خوب ستھرا کر دے
پارہ 22 سورہ 33 سورہ الاحزاب آیت 33
♣ لیکن وہ قرآن پاک کی ایک اور آیت کو فراموش کر دیتے ہیں جس طرح کے آیت کا ایک حصہ یاد کرتے ہیں دوسرے حصے کو فراموش ♣
القرآن :- اے نبی اپنی بیبیوں اور صاحبزادیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے فرما دو کہ اپنی چادروں کا ایک حصہ اپنے منھ پر ڈالے رہیں یہ اس سے نزدیک تر ہے کہ ان کی پہچان ہو تو ستائی نہ جائیں اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے
پارہ 22 سورہ 33 سورہ الاحزاب آیت 59
♣ عورت بحالت مجبوری باہر جا سکتی لیکن پردہ کی حالت میں اور لہجہ سخت رکھنے کا ذکر پہلے گزر چکا لیکن اچھی بات کا بھی ذکر ♣
واللہ اعلم
-
خواتین کو پڑھنے سے روکنا اپنے مسائل میں اضافے کا باعث بنتا ہے
کوئی بھی غیر مند مرد نہیں چاہے گا کہ مرد معالج سے ڈلیوری کروائیں لہذا بہن بیٹیوں کو ضرورت لائک حدود و قیود کی پاسداری کے ساتھ پڑھانا بھی اہم ہے
-
Re: → Social Media & Women ←
beautiful sharing
Posting Permissions
- You may not post new threads
- You may not post replies
- You may not post attachments
- You may not edit your posts
-
Forum Rules