عید کے روز
.......................
میری بیوی
میری راہ تکتی ہے
میرےبچے
بے قرار ہیں
وطن سے دوری
گویا
عذاب سے کم نہیں
کروں کیا میں
کوئی حل نہیں
عید کے روز
سونا ہے مجھے
گھر کی یادوں میں
کھونا ہے مجھے
فون پرآوازیں سنا کرتا تھا
اب انٹر نیٹ پر تصویر چلی آتی ہے
اس کے لفظوں کی مہک نہیں آتی