قیام پاکستان کے بعد پہلی عید الفطر18 اگست 1947ءکو منائی گئی۔
قائد اعظم محمد علی جناح نے نماز عید کراچی کے عید گاہ میدان میں مولانا ظہورالحسن درس کی اقتدا میں ادا کی۔ نماز کے بعد تمام لوگوں نے انہیں نیا وطن حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ قائد اعظم نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا
بلاشبہ ہم نے پاکستان حاصل کرلیا ہے لیکن یہ تو صرف منزل کی طرف ہمارے سفر کا آغاز ہے۔ ہمارے کاندھوں پر جتنی ذمہ داریاں آن پڑی ہیں ان سے عہدہ برا ہونے کے لیے ہمارا عزم بھی اتنا ہی عظیم ہونا چاہیے۔
انھوں نے مزید کہا: ہم اپنے ان بھائیوں کوجو اب ہندوستان میں اقلیت میں ہیں نہ کبھی نظر انداز کریں گے اور نہ ہی کبھی فراموش ۔مجھے تسلیم ہے کہ اس برصغیر کے مسلم اقلیت صوبوں کے مسلمانوں کے بدولت ہی ہمارے عزیز نصب العین پاکستان کا حصول ممکن ہواہے۔