Results 1 to 10 of 10

Thread: kahin mile to use kehna

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Jan 2011
    Location
    pakistan
    Posts
    9,091
    Mentioned
    95 Post(s)
    Tagged
    8378 Thread(s)
    Rep Power
    429520

    Default kahin mile to use kehna

    کہیں ملے تو اسے یہ کہنا


    میں تنہا ساون بِتا چکا ہوں
    میں سارے ارمان جلا چکا ہوں
    جو شعلے بھڑکتے تھے خواہشوں کے


    وہ آنسوؤں سے بجھا چکا ہوں


    کہیں ملے تو اسے یہ کہنا

    بغیر اسکے اداس ہوں میں
    بدلتی رت کا قیاس ہوں میں
    بجھا دے اپنی Ù…Ø+بتوں سے تو
    سلگتی صدیوں کی پیاس ہوں میں


    کہیں ملے تو اسے یہ کہنا

    وہ جذبے میرے کچل گیا ہے
    وفا کے سانچے میں ڈھل گیا ہے
    نہ بدلے موسم بھی اتنی جلدی
    وہ جتنی جلدی بدل گیا ہے


    کہیں ملے تو اسے یہ کہنا

    میں چاک دامن کو سی رہا ہوں
    بہت ہی مشکل سے جی رہا ہوں
    دیا جو نفرت کا زہر اسنے
    سمجھ کے وہ امرت پی رہا ہوں


    کہیں ملے تو اسے یہ کہنا

    فصیل نفرت گرا رہا ہوں
    گئے دنوں کو بلا رہا ہوں
    وہ اپنے وعدوں سے پھر گیا ہے
    میں اپنے وعدے نبھا رہا ہوں


    کہیں ملے تو اسے یہ کہنا

    یہ کس الجھن میں جی رہا ہوں
    میں اپنے سائے سے ڈر رہا ہوں
    جو ہو سکے تو سمیٹ لے وہ مجھکو
    میں تنکا تنکا بکھر رہا ہوں


    کہیں ملے تو اسے یہ کہنا

    نہ دل میں کوئی ملال رکھے
    وہ ہمیشہ اپنا خیال رکھے
    وہ اپنے سارے غم مجھکو دے دے
    تمام خوشیاں وہ سنبھال رکھے



    کہیں ملے تو اسے یہ کہنا
    Last edited by ~HaAni~; 08-09-2013 at 02:07 AM.


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •