حدیث قدسی میں فرمانِ الھیٰ ھے:۔ "جب کوئی میرے ذکر میں مشغول ھوتاھے۔تو میں اس کا ھم مجلس بن جاتاھوں ۔'' اجرو ثواب کے لحاظ سے فقہ کاایک مسئلہ سیکھنا ایک سال کی عبادت سے افضل ھے اور ایک دم کے لئے ذکر "اللہُ" میں مشغول رھنا ھزارمسائل فقہ سیکھنے سے افضل ھے۔ مسائل فقہ کا علم اسلام کی بنیاد ھے ۔تلاوتِ قرآن اور جملہ ظاھری عبادات اگر چُھوٹ جائیں تو ان کی قضاءممکن ھے۔لیکن دم کی قضاء ممکن نھیں ۔حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کافرمان ھے۔"جو شخص دائمی فرض ادا نھیں کرتا، اللہ تعالیٰ اُس کےوقتی فرض کو قبول نھیں کرتا۔" "سانس گنتی کے ھیں اور جو سانس ذکراللہ کے بغیر گزرےوہ مردہ ھے"۔
حضرت سلطان باھوؒ عین الفقر ص 13