اسلام و علیکم
مجھے یاد ہے کچھ عرصے پہلے میں نے کسی سے پوچھا تھا کہ نبی کریم ﷺ سے کیسے محبت ہوسکتی ہے ۔۔
تو انہوں نے جواب دیا تھا ''جو نبی کریم ﷺ کہیں اس پر عمل کر کے، اسے پلو سے باندھ کر''
بے شک یہی فرمان ہے جو نبی کریم ﷺ دیں اسے لے لو جس سے باز کریں اس سے رک جاؤ۔
جس نے اللہ تک پہنچنا ہے وہ نبی کریم ﷺ کی محبت کو تھام لے ۔۔
اللہ پاک سے دعا ہے مجھے، ہم سبکو نبی کریم ﷺ کی محبت عطا فرما دیں، ہمیں توفیق دیں کہ جو وہ کہیں اس پر عمل کریں
جس سے وہ باز کریں اس سے باز رہیں، اللہ پاک ہمیں سنت نبوی ﷺ پر عمل پیرا کر دے
اللھم آمین