999479 211073875716160 1872648848 n - Ku Faraib Khate Ho

کیوں فریب کھاتے ہو


فاصلے کے معنی کا کیوں فریب کھاتے ہو
جتنے دور جاتے ہو، اتنے پاس آتے ہو

رات ٹوٹ پڑتی ہے جب سکوتِ زنداں پر
تم مرے خیالوں میں چھپ کے گنگناتے ہو

میری خلوتِ غم کے آہنی دریچوں پر
اپنی مسکراہٹ کی مشعلیں جلاتے ہو

جب تنی سلاخوں سے جھانکتی ہے تنہائی
دل Ú©ÛŒ طرØ+ پہلو سے Ù„Ú¯ Ú©Û’ بیٹھ جاتے ہو

تم مرے ارادوں کے ڈوبتے ستاروں کو
یاس کی خلاؤں میں راستہ دکھاتے ہو

کتنے یاد آتے ہو، پوچھتے ہو کیوں مجھ سے
جتنا یاد کرتے ہو اُتنے یاد آتے ہو _