Results 1 to 3 of 3

Thread: زکوٰۃ نہ ادا کرنے والوں کے متعلق حکم

  1. #1
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,585
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Rep Power
    21474865

    Default زکوٰۃ نہ ادا کرنے والوں کے متعلق حکم

    زکوٰۃ نہ ادا کرنے والوں کے متعلق حکم

    وعن الی ھریرۃؓ قال:قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :من اتآہ اللہ مالا فلم یود زکوتہ مثل لہ مالہ یوم القیمۃ شجاعا اقرع لہ زبیبتان یطوقہ یوم القیمۃ ثم یاخذ بلھز متیہ (یعنی شدقیہ) ثم یقول: انامالک اناکنزک ثم قرء ولا یحسبن الذین یبخلون الایۃ بخاری

    ’’حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس شخص کو اللہ نے مال دیا پھر اس نے اس کی زکوٰۃ نہیں ادا کی تو اس کا مال قیامت کے دن نہایت زہریلے گنجے سانپ کی شکل اختیار کر لے گا جس کے سرپر دو سیاہ نقطے ہوں گے اور وہ اس کے گلے کا طوق بن جائے گا پھر وہ سانپ اس کے دونوں جبڑے کو پکڑے گا اور کہے گا میں تیرا مال ہوں ، میں تیرا خزانہ ہوں ‘‘

    عن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال اللہ تعالیٰ انفق یا ابن ادم انفق علیک(رواہ البخاری)
    ترجمہ :حضرت ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:اے ابن آدم تو خرچ کر میں تجھ پر خرچ کروں گا۔

    جو ضرورت مندوں پر خرچ کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس پر خرچ کرے گا اور اس کی غیب سے مدد کرے گا اللہ تعالیٰ کے راستہ میں خرچ کرنے سے مال میں کمی نہیں ہوتی بلکہ اللہ خیرو برکت کے دروازے کھولتا ہے اور اسے ہر مصیبت و پریشانی سے بچاتا ہے مگر لعین شیطان ہے کہ محتاجی کی بات ڈالتا ہے کہ تم خرچ کرو گے تو محتاج ہو جاؤ گے تو بخیل شخص شیطان کی بات مان لیتا ہے ادھر اللہ تعالیٰ نے بخشش و برکت کا وعدہ فرمایا ہے کہ جو شخص اس کی راہ میں خرچ کرے گا اسے دونوں جہاں میں بہتر بدلہ دیا جائے گا۔

  2. #2
    Join Date
    Jan 2011
    Location
    pakistan
    Posts
    9,091
    Mentioned
    95 Post(s)
    Tagged
    8378 Thread(s)
    Rep Power
    429520

    Default Re: زکوٰۃ نہ ادا کرنے والوں کے متعلق حکم

    Jazak Allah Khair

  3. #3
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    36
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Rep Power
    21474903

    Default Re: زکوٰۃ نہ ادا کرنے والوں کے متعلق حکم

    Jazak ALLAH khair

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •