آخری گفتگو

یہ تصویریں ہیں

خط ہیں

اور کچھ پرزے ہیں

جن پر تم مجھے پیغام لکھتی تھیں

انہیں Ù…Ø+فوظ کرلو

ہان مگر افسوس

ٹیلی فون پر جو گفتگو

تم مجھ سے کرتی تھیں

انہیں میں تم کو واپس کر نہیں سکتا

جو میری دسترس میں تھا

تمہارے سامنے ہے سب

جو باقی ہے

صدا ہے اب