تڑپ رہی ہے ہر ایک تمنا
نہ تم سے ملتے نہ ایسے ہوتے
بجھی بجھی سی ہے دل کی دنیا
نہ تم سے ملتے نہ ایسے ہوتے
ہم ایسی Ù…Ø+فل میں کیسے جائیں
جہاں کے منظر ہمیں جلائیں
اگر ہے جلنا جلیں گے تنہا
نہ تم سے ملتے نہ ایسے ہوتے
نہ چین آئے نہ موت آئے
نہ جی رہے ہیں نہ مر رہے ہیں
کہاں تھا پہلے یہ Ø+ال اپنا
نہ تم سے ملتے نہ ایسے ہوتے