ٹوٹ کر ذرا دیکھو
تم اگر بکھر جاؤبے بسی میں گِھر جاؤدل سے اِک صدا دینابس مجھے بُلا لینامیں تمھیں سنبھالوں گازندگی میں چلنے کاراستہ بدلنے کااِک ہُنر سکھا دوں گاتم کو حوصلہ دوں گااور جب سنبھل جاؤروشنی میں ڈھل جاؤمجھ کو یوں صِلہ دینا
تم مجھے بُھلا دینا