منزلیں بھی اُسی کی تھیں
راستہ بھی اُسی کا تھا
ایک میں اکیلا تھا
قافلہ بھی اُسی کا تھا
ساتھ ساتھ چلنے کی سوچ بھی اُسی کی تھی
پھر راستہ بدلنے کا فیصلہ بھی اُسی کا تھا
آج کیوں اکیلا ہوں ۔ ؟
دل سوال کرتا ہے ۔ !
لوگ تو اُسی کے تھے
کیا خدا بھی اُسی کا تھا ۔۔۔ ؟