Results 1 to 2 of 2

Thread: گھر کا چراغ

  1. #1
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,585
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Rep Power
    21474865

    Default گھر کا چراغ

    راستے بند ہیں


    میرے گھر کے کواڑوں پہ پتھراؤ ہے


    بام و در


    بہرے گونگے اندھیروں سے مانوس ہیں


    زرد پر چھائیوں کے بدن


    زخم در زخم میرے ہی ملبوس ہیں


    روزنوں سے مری روشنی گھورتی ہے مجھے


    کھڑکیوں کی سلاخوں کے پیچھے


    نئی وحشتوں کی خبر ڈھونڈتی ہے مجھے


    کوئی کہتا ہے مجھ سے


    کتابوں کے سب حرف اڑ جائیں گے


    آسمان ٹوٹ کر


    خود زمینوں سے جڑ جائیں گے


    آگ میں عکس جلنے کو ہے


    اور موسم بدلنے کو ہے


    اس سے پہلے مگر


    میر ےمقتول چہرے کو پہچان لو

    میرے گھر میں ہی میرا قاتل بھی ہے جان لو



  2. #2
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    Baazeecha E Atfaal
    Posts
    14,528
    Mentioned
    1112 Post(s)
    Tagged
    210 Thread(s)
    Rep Power
    27

    Default

    Bohat Khoob :-) Khush Rahai'n :-)
    (-: Bol Kay Lab Aazaad Hai'n Teray :-)


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •