ایک صاحب نے اپنے دوست سے کہا
" یہ بارش تو رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی میری بیوی کو گھر سے گئے ہو تین گھنٹے ہو چکے ہیں نجانے وہ کہاں ہو گی۔"
دوست نے تسلی دیتے ہوئے کہا
"فکر نہ کرو وہ آ جائے گی۔"
فکر کی ہی تو بات ہے اسے کوئی حادثہ پیش نہ آ گیا ہو یا اسے کسی نے اغواء نہ کر لیا ہو یا ہو سکتا ہے وہ شاپنگ کر رہی ہو۔
ان صاحب نے کراہتے ہوئے بات جاری رکھی اور کہا
"خدا نہ کرے وہ شاپنگ کر رہی ہو۔"