ایک اجنبی ایک عورت کے پیچھے پیچھے کپڑے کی دکان میں داخل ہوا چند لمحے کے بعد یکایک عورت چیخ پڑی، اجنبی بو کھلا کر بھاگا اور سیدھا گشت کرتے ہوئے دو کانسٹیبلوں کی گرفت میں آگیا معلوم ہوا کہ وہ آدمی مجرم اور لٹیرا ہے۔
دکاندار نے عورت کاشکر یہ ادا کیا کہ اس کی وجہ سے وہ لٹنے سے بچ گیا پھر اس نے عورت سے پوچھا ”مگر آپ کو یہ پتہ کیسے چلا کہ وہ لٹیرا ہے“
عورت بولی”مجھے کیا معلوم تھا؟ میری چیخ تو اس وقت نکلی تھی جب آپ نے ساڑھی کی قیمت بتائی تھی۔ “