thanks for sharing maze ki ha je
Dum Kay Kebab
اجزاء
مٹن قیمہ چار سو پچاس گرام
(پیاز دو عدد (سلائسز کاٹ کر فرائی کرلیں
سبزالائچی چار عدد
لونگ تین عدد
ہری مرچ تین عدد
(ثابت لال مرچ تین عدد (کوٹ لیں
بیسن ڈیڑھ چائے کا چمچ
چارولی ایک چائے کا چمچ
کباب چینی آدھا چائے کا چمچ
خشخاش آدھا چائے کا چمچ
کالا زیرہ آدھا چائے کا چمچ
(ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (چوپڈ
دیسی گھی ڈیڑھ کھانے کا چمچ
کوکونٹ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
لیمن جوس ایک کھانے کا چمچ
کچا پپیتا پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
لہسن تین جوئے
دار چینی ایک انچ کا ٹکڑا
ادرک آدھا انچ کا ٹکڑا
(دہی تین چوتھائی کپ (پھینٹ لیں
کریم ایک چوتھائی کپ
نمک حسبِ ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر چٹکی بھر
گرم مصالحہ پاؤڈر چٹکی بھر
:گارنشگ کے لیے
(پیاز ایک عدد (رنگز میں کاٹ لیں
پودینہ چند پتے
ترکیب
قیمے میں کچا پپیتا مکس کرکے پندرہ منٹ کے لیے رکھ دیں پھر گرائنڈ کرلیں۔
دار چینی، الائچی، لونگ اور کباب چینی کو ڈرائی روسٹ کریں اور گرائنڈ کرکے پاؤڈر بنالیں۔
چارولی، خشخاش، کوکونٹ پاؤڈر، ثابت سرخ مرچ، کالا زیرہ ڈرائی روسٹ کرکے ہری مرچ، ہرا دھنیا، ادرک اور لہسن کے ساتھ گرائنڈ کرکے پیسٹ بنالیں۔
بیسن کو ہلکی آنچ پر اتنا بھونیں کہ خوشبو آنے لگے۔
گرائنڈ کیاگیا پاؤڈر، پیسٹ، فرائیڈ پیاز اور بیسن کو قیمے میں ملا کر دوبارہ گرائنڈ کریں۔
پھر اس میں آدھا کپ دہی، کریم، لیمن جوس اور نمک ملا کر تیس منٹ تک ریفریجریڑ میں رکھ دیں۔
اب اس کے چوبیس لمبے کباب بنالیں۔
بقیہ دہی میں گرم مصالحہ پاؤڈر اور سرخ مرچ پاؤڈر اچھی طرح مکس کرکے ہر کباب پر ڈال دیں۔
اب کبابوں پر دیسی گھی لگا کر دو سو پچس ڈگری پر گرم اوون میں بیس منٹ تک بیک کرلیں۔
پیاز کے رنگز، پودینے کے پتوں اور لیموں سے سجا کر سرو کریں۔
thanks for sharing maze ki ha je
/up
nice recipe
کہاں اتنی سزائیں تھیں بھلا اس زندگانی میں
ہزاروں گھر ہوئے روشن جو میرا دل جلا محسنؔ
nice
30. kabab ki b dum honay lag gayi
ღ∞ ι ωιll αlωαуѕ ¢нσσѕє уσυ ∞ღ
27-lgta hai kafi dam ka taste ho ga