سوال یہ نہیں،تاروں میں روشنی کیوں ہے،
سوال یہ ہے،کہ تاریک زندگی کیوں ہے۔۔۔؟

سوال یہ نہیں،کیوں دکھ کے سلسے ہیں دراز،
سوال یہ ہے،کہ اتنی سی یہ خوشی کیوں ہے۔۔۔؟

سوال یہ نہیں،کہ آوارگی ہے میرا مزاج،
سوال یہ ہے،مجھے رات ڈھونڈتی کیوں ہے۔۔۔؟

سوال یہ نہیں،درپیش مسئلے ہیں بہت،
سوال یہ ہے،مجھے ان کی آگہی کیوں ہے۔۔۔؟

سوال یہ نہیں،کس کو پُکارتا ہوں میں،
سوال یہ ہے،کہ آواز گونجتی کیوں ہے۔۔۔؟