Results 1 to 3 of 3

Thread: Aitebar Hai Ajab Qisa

  1. #1
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,585
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Rep Power
    21474865

    Default Aitebar Hai Ajab Qisa


    اعتبار ہے عجب قصہ

    ٹوٹنے پہ آے تو، ٹوٹ کر بکھرجائے
    پھر چاھے کچھ کر جایں، پر زندگی نه سنور پاے

    اعتبار ہے عجب قصہ

    آنکھ سے ٹپکا اشک کہیں، کب آنکھ میں جا بستا ہے؟
    شیشہ جب چٹخ جائے، کب پہلے سا جڑسکتا ہے؟
    لفظ زبان سے نکل جائے، اور روح تک گھائل کر جائے
    کب زندگی پہلے سی ہنستی ہے؟

    پھر لاکھ منانا ہم چاہیں
    پہلے سا ہنسانا ہم چاہیں
    زندگی چپ ہو جاتی ہے
    بھرے مجمعے میں رہتی ہے
    پر تنہا سی ہو جاتی ہے
    خامشیوں کی چپ قبا اوڑھے
    کسی ویرانے پر جا نکلتی ہے
    ہم دور تلک پیچھے جایں
    یہ دور جا نکلتی ہے

    پر ایک قصہ اور بھی ہے
    ہم چاھے جتنا نازک ہوں
    احساس کے دھاگوں میں بندھے
    ہم کہنے کو مر جاتے ہیں
    ہم زندہ پھر بھی رہتے ہیں

    آنکھ سے ٹپکا اشک کہیں عرش الہی پر جا ہنستا ہے
    وہ ٹوٹا شیشہ تلخ سہی، کہیں عزیز ہمیں جا کرتا ہے

    ہم اپنے سچ کے سچے ہوں
    اور دھن کی اپنے پکے ہوں

    ہم پھر سے جینا سیکھتے ہیں
    یہ دنیا لگتی ہے ظالم
    پر یہ سب نگاہ کا قصہ ہے
    دل عجز سے جب جھک جائے تو
    کسی اپنے کو تڑپ کر بلاے تو
    نگاہ پل میں اوپر اٹھتی ہے
    یہ نگاہ جب وہاں اٹھ جائے
    اس عرش پر جا ٹکراے تو
    پھر سب بس تھم جاتا ہے
    ہر زخم مرہم بن جاتا ہے
    ہم کھلکھلا کر ہنستے ہیں
    اس شکست کو شکریہ کرتے ہیں

    ہم کہنے کو تنہا ہیں
    پر تنہا یہاں کوئی نہیں

    یہ سب نگاہ کا قصہ ہے
    جو دل سے ہو گزرتا ہے
    بس دل کا شیشہ صاف رہے
    ہر عکس یہاں پھر خالص ہے
    نه شکوہ کوئی شکایت ہے
    اس انجانی دنیا سے
    نه غرض ہے نه غایت ہے
    اپنی نگاہ پاک رہے
    دل کا شیشہ صاف رہے
    بس اتنا ہم کو کافی ہے

    وہ محرم ہمارے ساتھ ہے ناں
    بس وہ ہی ہمکو کافی ہے!
    جب راہ اس سے جڑ جائے تو
    ہر راہ جا سلجھتی ہے
    پھر اسکی بنائی یہ دنیا بھی
    نگاہ میں ہماری جچتی ہے
    یہ سب نگاہ کا قصہ ہے
    جو دل سے ہو گزرتا ہے

    کہاں اتنی سزائیں تھیں بھلا اس زندگانی میں
    ہزاروں گھر ہوئے روشن جو میرا دل جلا محسنؔ


  2. #2
    Join Date
    Jan 2011
    Location
    pakistan
    Posts
    9,091
    Mentioned
    95 Post(s)
    Tagged
    8378 Thread(s)
    Rep Power
    429520

    Default Re: اعتبار ہے عجب قصہ

    bht umda


  3. #3
    Join Date
    Feb 2009
    Location
    City Of Light
    Posts
    26,767
    Mentioned
    144 Post(s)
    Tagged
    10310 Thread(s)
    Rep Power
    21474878

    Default Re: اعتبار ہے عجب قصہ




    3297731y763i7owcz zps9ed156a3 - Aitebar Hai Ajab Qisa

    MAY OUR COUNTRY PROGRESS IN EVERYWHERE AND IN EVERYTHING SO THAT THE WHOLE WORLD SHOULD HAVE PROUD ON US
    PAKISTAN ZINDABAD











Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •