Results 1 to 7 of 7

Thread: Barwi Admi

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    Lahore , Pakistan
    Age
    34
    Posts
    1,938
    Mentioned
    41 Post(s)
    Tagged
    6498 Thread(s)
    Rep Power
    21474852

    candel Barwi Admi






    سڑک Ú©Û’ کنارے کھمبے پر Ú†Ù¾Ú©Û’ کاغذ پر لکھا ہوا تھا میرے پچاس روپے Ú¯Ù… ہو گئے ہیں، جس Ú©Ùˆ ملیں وہ میرے گھر واقع فلاں Ú¯Ù„ÛŒ پہنچا دے، میں ایک بہت ہی غریب اور بوڑھی عورت ہوں، میرا کوئی کمانے والا نہیں، روٹی خریدنے کیلئے بھی Ù…Ø+تاج رہتی ہوں۔ایک آدمی Ù†Û’ یہ تØ+ریر Ù¾Ú‘Ú¾ÛŒ تو وہ کاغذ پر Ù„Ú©Ú¾Û’ ہوئے پتے پر پہنچانے چلا گیا۔

    جیب سے پچاس روپے نکال کر بُڑھیا کو دیئے تو وہ پیسے لیتے ہوئے رو پڑی۔کہنے لگی: بیٹے آج تم بارہویں آدمی ہو جسے میرے پچاس روپے ملے ہیں اور وہ مجھے پہنچانے چلا آیا ہے۔آدمی پیسے دیکر مسکراتے ہوئے جانے لگا تو بُڑھیا نے اُسے پیچھے سے آواز دیتے ہوئے کہا: بیٹے، جاتے ہوئے وہ کاغذ جہاں لگا ہوا ہے اُسے پھاڑتے جاناکیونکہ ناں تو میں پڑھی لکھی ہوں اور ناں ہی میں نے وہ کاغذ اُدھر چپکایا ہے۔


    وَفِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ


    اور آسمان میں تمہارا رِزق (بھی) ہے اور وہ (سب کچھ بھی) جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے _ سورہ 51 سورہ الزریات آیت 22







    Last edited by Zain; 15-11-2013 at 12:04 AM.






Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •