تم نغمہ ماہ و انجم ہو، تم سوزِ تمّنا کیا جانو
تم دردِ Ù…Ø+بت کیا سمجھو، تم دل کا دھڑکنا کیا جانو

کب درد بڑھا، کب ہوک اُٹھی، کیوں اشک بہا، کیوں آہ کھنچی
تم گم ہو بہاروں میں اپنی، تم غم کا فسانہ کیا جانو

اک موجِ تبسم ہونٹوں پر، اک نغمہ رنگیں آنکھوں میں
تم رقصِ ثریّا کیا سمجھو، تم بربطِ زہرہ کیا جانو

تم روٹھ گئے جب جب ہم سے، ہم تم کو منا ہی لیتے تھے
اک بار اگر ہم روٹھ گئے، تم ہم کو منانا کیا جانو

تخریبِ Ù…Ø+بت آساں ہے، تعمیرِ Ù…Ø+بت مشکل ہے
تم آگ لگانا سیکھ گئے، تم آگ بجھانا کیا جانو

تم دور کھڑے دیکھا ہی کیئے اور ڈوبنے والا ڈوب گیا
ساØ+Ù„ ہی Ú©Ùˆ تم منزل سمجھے، تم لذّت دریا کیا جانو

تم Ø+ُسنِ سراپا اپنی جگہ اور Ø+ُسن سراپا خُودداری
اقبال کا غم تم کیوں سمجھو اور اس کا دلاسا کیا جانو