"اسے جب یاد آئے گا"
اسے جب یاد آئے گا
وہ.پہلی بار کا ملنا
تو پل پل یاد رکهے گا
یا سب کچهه بهول جائے گا
اسے جب یاد آئے گا
گئے موسم کا ہر لمحہ
تو خود هی رو پڑے گا وه
یا خود هی مسکرائے گا
اسے جب یاد آئے گا
کہ ساون لوٹ آیا هے
بلاوا بهیجے گا مجهکو
یا خود هی لوٹ آئے گا
اسے جب یاد آئے گا
میں کیسے مسکراتا تها
تو آنکهیں مسکرائیں گی
یہ دامن بهیگ جائے گا
اسے جب یاد آئے گا
میں کیسے نام لیتا تها
تو میرا نام لکهے گا
اپنا بهول جائے گا