کراچی : فائرنگ اور تشدد کے واقعات، 2 خواتین اور پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق
کراچی : کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 2 خواتین اور ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
کراچی کے علاقے حسن اسکوائر کے قریب پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محافظ فورس کا اہلکار انوار الحق جان سے گیا۔
شاہ فيصل کالونی ميں شوہر نے بيوی کو گلا دبا کر قتل کرديا، بلديہ ٹاؤن مدينہ کالونی کے مکان سے ضعيف خاتون کی رسيوں میں جکڑی لاش ملی۔
نيو ايم اے جناح روڈ پر رينجرز ہيڈ کوارٹر کے قريب فائرنگ سے لياری کا رہائشی اشفاق کھتری جاں بحق ہوگیا۔
ابوالحسن اصفہانی روڈ پر جاوید نامی نوجوان گوليوں کا نشانہ بنا۔ سماء