V good
Asalamoalaikum
کیلوں کا زیادہ استعمال اور نمک کا کم استعمال سے آپ خود کو فالج سے محفوط رکھ سکتے ہیں۔
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ طبی ویب سائٹ بی ایم جے ڈاٹ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق پوٹاشیم سے بھرے پھل بلڈ پریشر کا لیول کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ زیادہ پوٹاشیم کا استعمال کرتے ہیں ان میں فالج کا خطرہ 24 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ پوٹاشیم کے استعمال کے حوالے سے یہ خیال غلط ہے کہ اس سے گردوں کا نظام متاثر ہوتا ہے، درحقیقت بلڈ پریشر کے مریض اگر زیادہ کیلے استعمال کریں تو ان میں اس کی شکایت کم ہوتی ہے۔ تحقیق کے مطابق کیلے ان چند اشیائے خورونوش میں سے ایک ہے جو پوٹاشیم سے مالامال ہوتے ہیں، ہر کیلے میں 420 ملی گرام پوٹاشیم ہوتی ہے اور ہر بالغ شخص روزانہ ساڑھے 3 ہزار اس کیمیائی عنصر کو استعمال کرسکتا ہے۔
کہاں اتنی سزائیں تھیں بھلا اس زندگانی میں
ہزاروں گھر ہوئے روشن جو میرا دل جلا محسنؔ
V good