۔
خوشبو ہے دو عالم میں تری اے گل چیدہ
کس منہ سے بیاں ہوں ترے اوصاف حمیدہ
۔
تجھ سا کوئی آیا ہے ، نہ آئے گا جہاں میں
دیتا ہے گواہی یہی ، عالم کا جریدہ۔۔۔
۔
اے ہادئ برحق تیری ہر بات ہے سچی
دیدہ سے بھی بڑھ کر ہے ترے لب سے شنیدہ
۔اے رحمت عالم تیری یادوں کی بدولت
کس درجہ سکوں میں ہے مرا قلب تپیدہ
۔
خیرات مجھے اپنی محبت کی عطا کر
آیا ہوں ترے در پہ بہ دامان دریدہ
۔
تو روح زمن ، روح چمن ، روح بہاراں
تو جان بیاں ، جان غزل ، جان قصیدہ
۔
یوں دور ہوں تائب میں حریم نبوی سے
صحرا میں ہو جس طرح کوئی شاخ بریدہ
cheeko (*jamshed*)