ہم میں سے بہت سارے احباب انٹر نیٹ پر اردو تحریر کرتے ہیں لیکن اکثر ویب سائٹس پر خط نستعلیق کی سہولت موجود نہیں ہوتی ہے۔ ہم نستعلیق کے اس قدر عادی ہو چکے ہیں کہ نسخ میں اردو پڑھنے میں ہمیں دقت ہوتی ہے اور اردو کا اصل مزہ تب آتا ہے جب اردو نستعلیق رسم الخط میں پڑھی جائے۔
احباب کی سہولت کے لیے میں آج ایسا طریقہ پیش کر رہا ہوں جس کی مدد سے جی میل اور دیگر دوسری ویب سائٹس پر نستعلیق رسم الخط کی سہولت شامل ہو جاتی ہے۔
طریقہ بالکل آسان ہے۔۔گوگل کروم استعمال کرنے والے سب سے پہلےیہاں سے گوگل کا ایک پلگ ان اسٹائلش حاصل کریں۔ اور اس کے بعد یہاں سے ایک اسکرپٹ انسٹال کر لیں۔۔۔ آپ کے براوزر میں نستعلیق کی سہولت شامل ہو گئی ہے
جو حضرات موزیلا فائر فوکس استعمال کرتے ہیں تو وہ پہلے یہ ایڈان انسٹال کریں اور اسکے بعد سکرپٹ یہا ں سے ڈاون لوڈ کریں،اور پھر گوگل پلس ،فیس بک ،ٹوئیٹر اور اردو وکی پیڈیا پر مزئے سے نستعلیق فونٹ میں اردو لکھیں۔
ملحوظ رہیں کہ اس خصوصیت کے لیے آپ کے کمپیوٹر میں جمیل نوری نستعلیق فانٹ کی موجودگی ضروری ہے۔