الوداع دین کےسپاہی الوداع
سر کٹانے والے مجاہد
تجھے یہ جام شہادت مبارک ہو
کہ
ہزاروں فرشتے
جنت میں تیری راہ
تکتے ہوں گے
ساتھ انکے
Ø+سن البناء بھی ہونگے
سید قطب بھی
وہیں منتظر نگاہ ہونگے
شہدا دین سارے ہی
تیری آمد کا سن کر
ہر اک پہنچا ہو گا
تجھے سلام کر نے کو
راہوں کو معطر کیا ہوگا
میرے رب نے
یہاں بھی ہے اگر
باطل کے ایوانوں میں
اک جشن برپا
وہاں بھی ہوگا سماں
اس سے خوب تر
کہ اس راہ میں جانے والے
سر راہ سر کٹانے والے اسریٰ
ایسے ہی بلائے جاتے ہیں
سروں پر ان کے
پھر تاج پہنائے جاتے ہیں