جو گم ہوئے وہ زمانے تلاش کرتا ہوں
میں واپسی کے بہانے تلاش کرتا ہوں
جسے اجاڑ سمجھ کر کسی نے چھوڑ دیا
میں اُس کھنڈر میں خزانے تلاش کرتا ہوں
سدا کریدتا رہتا ہوں اپنی ذات کا ڈھیر
میں* خود میں*کس کو نجانے تلاش کرتا ہوں
میں اپنے کھوئے ہوئے روپ کے تعاقب میں
گئی رتوں کے ٹھکانے تلاش کرتا ہوں
انہیں یہ وہم کہ,, میں مناتا ہوں رتجگے عامر
میں ہوں کہ خواب پرانے تلاش کرتا ہوں