2467628ria5jgxgx3 - Zindagii Ke Nisaab Mai


جو کرے ستم تو دعا کرو جو برا کرے تو بھلا کرو
یہ کسی کی ہے نہ ہوئی کبھی سو نہ زندگی سے لڑا کرو

وہ ہی ابتدا وہ ہی انتہا، مری Ø+سرتیں مری داستاں
یہ ہی زندگی مری شاعری، نہ پڑھا کرو نہ سنا کرو

سنو زندگی کے نصاب میں وہ جو ہر دعا کا جواب ہے
وہ غزل کی سچی کتاب ہے اسے چپکے چپکے پڑھا کرو

میں ہوں زندگی Ú©Û’ Ø+صار میں پھرا در بدر میں جہان مِیں
بڑی مدتوں سے میں قید ہوں مجھے زندگی سے رہا کرو

مرا Ø+ال ِدل مری آنکھ سے جو عیاں ہوا تو غزل ہوئی
یہ جو اشک اشک اتر گئی اسے ہنس کے تم نہ پڑھا کرو

نہ جہان یہ کبھی کہہ سکے نہ گمان میں کبھی آ سکے
یہ روگ ِ وفا سے ہے دل جلا ذرا Ù…Ø+فلوں مِں ہنسا کرو

کسی رات تم مرے پاس ہو اسی خواب میں مری رات ہو
یوں ہی زندگی یہ تمام ہو اسی زندگی کی دعا کرو

کبھی بادلوں کی بھی اوٹ سے مرے ہمنشیں جو کلام ہو
ہو خبر نہیں نہ سنے جہاں ذرا یوں بھی دل کی کہا کرو

اسے دیکھ لوں کبھی زندگی ذرا پل کو وہ مرے پاس ہو
اسی پل میں تم کو گزار دوں اسی پل کی تم بھی دعا کرو

2467628ria5jgxgx3 - Zindagii Ke Nisaab Mai