کمرشل چکن بریانی

483761 364062380373971 1609334384 n - Recipe of the day ~* 24th  Dec 2013 *~


چاول سیلا ایک کلو آدھا گھنٹا بھگو کر ابال لیں
چکن ایک کلو
ٹماٹر ڈیڑھ پاؤ موٹے موٹے کٹے ہوئے
آلو آدھا کلو دو ٹکڑے کر لیں

سفید زیرہ دو کھانے کے چمچے
آلو بخارے بارہ عدد
ہری مرچیں مٹھی بھر باریک والی ڈنڈیاں توڑ لیں
بادیان پھول۔ پانچ عدد ثابت نہ ڈالیں ہاتھ سے پتیاں توڑ لیں
سرخ مرچ پاؤڈر چار Ú†Ù…Ú†Û’ یا Ø+سب ذائقہ
نمک Ø+سب ذائقہ
ہلدی آدھا چائے کاچمچہ
تیل تین چوتھائی کپ
لہسن ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ


دم کے لیے دہی بنانے کا طریقہ


دہی ڈیڑھ پاؤ
اجینو موتو آدھا چائے کا چمچہ
زردے کا رنگ آدھا چمچہ
جائفل آدھا چائے کا چمچہ
جاوتری آدھا چائے کا چمچہ
ہری الائچی۔ پانچ عدد دانے
لونگیں پانچ عدد


اجینو موتو اور زردے کے رنگ ک علاوہ سب چیزیں پیس لیں ۔۔ دہی میں ملائیں ۔۔ زردے کا رنگ اور اجینو موتو یا چینی بھی ڈال دیں


ترکیب


چاول ساتھ ساتھ تیار کر لیں ۔
تیل گرم کر کے لہسن ادرک ڈال کر بھونیں ۔۔ سفید زیرہ ڈالیں اور ساتھ ہی ٹماٹر ، سرخ مرچیں ، ہری مرچیں بادیان ،آلو بخارے نمک اور ہلدی بھی ڈال دیں اور ڈھکن ڈھانک کر ٹماٹر نرم ہونے تک پکائیں ۔۔ وقفے وقفے سے چمچہ چلاتی رہیں ۔ تیل الگ ہونے لگے تو آلو ڈال دیں اور ذرا سا پانی بھی ڈال دیں ۔ آلو ادھ گلے ہوں تو چکن شامل کر کے بھونیں ۔۔ تیل الگ ہو جائے اور ساتھ ہی چاول بھی تیار ہوں تو اس مسالے پر رنگ والا دہی ڈال دیں ۔۔ دہی پانی چھوڑ دے ۔ تقریبا ایک انچ پانی برتن میں ہونا چاہیے تو اس پر ابلے ہوئے چاول بچھا دیں ۔۔ ڈھکن ڈھانپ کر پہلے سے گرم توے پر درمیانی آنچ پر دم دیں ۔۔ پانچ منٹ کے بعد آنچ ہلکی کر دیں ۔ مزید پندرہ منٹ دم دیں گرما گرم کمرشل بریانی تیار ہے ۔۔۔