bhout khob
بچھڑ جائیں گے ہم لیکن ،
ہماری یاد کے جگنو تمہاری شب کے دامن میں ستارہ بن کے چمکیں گے
تمہیں بے چین رکھیں گے
بہت مصروف رہنے کے بہانے تم بناؤ گے
بہت کوشش کرو گے تم ،
کہ اب موسم جو بدلیں تو ہماری یاد نہ آۓ
مگر
ایسا نہیں ہوگا
کہیں جو سرد موسم میں
دسمبر کی ہواؤں میں
تمھارے دل کےگوشوں میں
جمی ہیں برف کی طرح
وہ یادیں کیسے پگھلیں گی
کبھی گرمی کی تپتی سرخ گھڑیوں میں
میرے ماضی کو سوچو گے
تو آنکھیں بھیگ جائیں گی
گھڑی پیچھے کو دوڑے گی
کئی سالوں کی گم گشتہ ہماری یاد آۓ گی
بچھڑ جاؤ مگر سن لو
ہمارے درمیان ایسی کوئی تو بات بھی ہوگی
جسے تم یاد رکھو گے
مجھے تم یاد رکھو گے
bhout khob
wah kiya kehnay hain /up
Bohat khoob soorat
میرے ماضی کو سوچو گے
تو آنکھیں بھیگ جائیں گی
گھڑی پیچھے کو دوڑے گی
کئی سالوں کی گم گشتہ ہماری یاد آۓ گی
بچھڑ جاؤ مگر سن لو
ہمارے درمیان ایسی کوئی تو بات بھی ہوگی
جسے تم یاد رکھو گے
مجھے تم یاد رکھو گے
khoob hay janab...
superb
کہاں اتنی سزائیں تھیں بھلا اس زندگانی میں
ہزاروں گھر ہوئے روشن جو میرا دل جلا محسنؔ