ہجر کے موسم میں یہ بارش کا برسنا کیسا؟
ایک صحرا سے سمندر کا گزرنا کیسا؟
اے میرے دل نہ پریشاں ہو تو تنہا ہو کر
وہ تیرے ساتھ چلا کب ، بچھڑنا کیسا؟
لوگ کہتے ہیں گلشن کی تباہی دیکھو
میں تو ویران سا جنگل تھا اجڑنا کیسا؟
دیکھنے میں کوئی درد نہیں، دکھ بھی نہیں
پھر یہ آنکھوں میں یوں اشکوں کا ابھرنا کیسا؟
بے وفا کہنے کی جرات بھی نہ کرنا اس کو
اس نے اقرار کیا کب تھا، مکرنا کیسا؟